پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کا تقرر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کے معاملے پر آج ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے اور حکم دیا کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے تقرر کا عمل آئینی اور پر امن طریقے سے کیا جائے نجی ٹی وی جیو کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق آفس نے عدم اعتماد تحریک پر میڈیا میں رپورٹ ہونے والے واقعات کا نوٹ بھجوایا، رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک آرٹیکل 5 کی روشنی میں مسترد کر دی، نوٹ پر چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں

درج ذیل حکم جاری کیا گیا۔چیف جسٹس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد جج صاحبان نے آج مجھ سے ملاقات کی جن کی مشاورت کے بعد آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا اور کیس کو از خود نوٹس نمبر 1، 2022 کا نمبر دیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آج کی سماعت میں اٹارنی جنرل پاکستان، صدر سپریم کورٹ بار اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وکلا پیش ہوئے۔

Recent Posts

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

2 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

11 mins ago

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

1 hour ago

ہمارے ایم این ایز حکومتی آفر ٹھکرا رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر…

1 hour ago

سلمان اکرم راجہ کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دو مقدمات میں عبوری…

1 hour ago