(قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر ہونے کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل دسمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلی تھیں کہ دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے درمیان طلاق بھی ہوگئی۔
گزشتہ 8 ماہ میں فیروز خان اور اہلیہ کی جانب سے علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر کوئی واضح بیان نہ دیے جانے کے بعد حال ہی میں علیزے سلطان کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا۔
علیزے سلطان کی اسٹوری وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
ہوا کچھ یوں کہ علیزے سلطان نے فیروز خان کے مقبول ڈرامے ‘خدا اور محبت’ میں ان کی اور اقرا عزیز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو مینشن بھی کیا۔
اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ گلیکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر علیزے سلطان کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی اداکاری کو سراہتے ہوئے حال ہی میں ان کے لیے تعریفی جملے لکھے۔
علیزے سلطان کی جانب سے فیروز خان کی تعریف میں شیئر کی گئی اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیے کہ کیا ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور کیا ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی؟
—اسکرین شاٹ
جہاں مداحوں نے ان کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوالات پوچھے، وہیں بعض مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ علیزے سلطان کی جانب سے تعریف کیے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کوئی تنازعات نہیں۔
—اسکرین شاٹ
اس سے قبل رواں برس جون میں فیروز خان اور علیزے سلطان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تصاویر ان کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے بعد کی ہیں۔
دونوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھی یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
اگرچہ دونوں کی علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیلنے کے بعد ان کے درمیان تنازعات ختم ہونے کی خبریں بھی چل رہی ہیں، لیکن حیران کن طور پر دونوں نے گزشتہ 8 ماہ سے واضح طور پر مذکورہ مسئلے پر کوئی بات نہیں کی۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…