اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں،نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے .
کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا . اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’یہی قاعدہ اور قانون ہے، اب اس لیٹر کے بعد آئین کے آرٹیکل 224A- (4) کے تحت نگران وزیراعظم کے
آنے تک، عمران خان وزیراعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے . ‘
. .