اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں،نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’یہی قاعدہ اور قانون ہے، اب اس لیٹر کے بعد آئین کے آرٹیکل 224A- (4) کے تحت نگران وزیراعظم کے
آنے تک، عمران خان وزیراعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔‘
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…