واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنمائوں نے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی مبارکباد پیش کی . میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پر امریکا اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا .
اپنے بیان میں جو بائیڈن نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اس کا اجر پائے گا . جو بائیڈن وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے اپنے بیان میں قرآن کریم کا حوالہ دیا . دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاکہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ خدا نے قوموں اور قبیلوں کو اس لیے بنایا تاکہ ہم ایک دوسرے کو پہچان سکیں .
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس مہینے میں اور ہر دن ہم تمام خواتین اور مردوں کی حفاظت، وقار اور خوشحالی کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ایک پرامن دنیا بنائیں .
ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .
اس کے علاوہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور ویڈیو کا آغاز سلام سے کیا .
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہ کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں، یہ عبادت ، نفس کو پرکھنے اور غور و فکر کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے . بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی نے بھی ٹوئٹر پر مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی
اور کہا کہ خدا کرے اس بابرکت ماہ میں لوگوں کے اندر غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہو .
. .