2 سال بعد مکہ اور مدینہ میں رمضان کی روایتی رونقیں بحال

ریاض(قدرت روزنامہ)عالمی وبائی مرض کورونا کے باعث سعودی عرب میں دو سال سے معطل رمضان کی روایتی رونقیں بحال ہو گئیں۔کورونا پابندیوں کے بغیر سحری ، افطار اور تراویح کی معمول کی رونقیں بحال ہونے پر شہریوں اور رہائشیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے کا اعلان 22 مارچ کو دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حرمین میں اعتکاف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس کا اطلاق مخصوص معیار کے مطابق

کیا جائے گا،ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد جہاں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار کے روح پرور اور دلکش مناظر نظر آئیں گے وہیں مساجد میں خشوع و خضوع کے ساتھ تراویح کی باجماعت نمازیں بھی ادا کی جائیں گی۔جبکہ رمضان المبارک کا اہم حصہ اعتکاف بھی رمضان کے آخری 10 دنوں میں ہوتا ہے جب نمازی تنہائی میں جاتے ہیں اور اپنا وقت نماز اور قرآن پڑھنے کے لیے وقف کرتے ہیں۔یہ رمضان المبارک کے 20 ویں دن کے غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے پر ختم ہوتا ہے۔ اعتکاف میں نمازی مسجدوں میں رہتے اور سوتے ہیں اور صرف وضو کے لیے نکلتے ہیں۔

Recent Posts

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

9 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

18 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

25 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

1 hour ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago