وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر سیاستدان و رکن پنجاب اسمبلی عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مخالفین کوشکست نظر آ رہی ہے، سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ یہی تھا کہ کھل کر میدان میں آتے، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، میری تمام قائدین سے گزارش ہے کہ شفاف الیکشن ہونے دیں جو جس کو ووٹ ڈالنا چاہتا ہے اسے اختیار ملنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ سب کے سامنے کھیل جاری رہنا چاہیے، جس کا حق ہے اس کو اقتدار ملنا چاہیے، یہی جمہوریت کی پائیداری دار منتقلی ہے، جس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، کہانی بنتی ہے اور ختم ہوتی ہے۔علیم خان نے مزید کہا کہ یہ اللہ کے اختیار میں ہے نہ کہ پرویز الٰہی کے اختیار میں، پرویز الٰہی ہمارے بزرگ ہیں مگر اقتدار کا نشہ انسان سے غلط کام کرا دیتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ترین گروپ کے ساتھ ساتھ علیم خان گروپ بھی عمران خان کا ساتھ دے گا۔پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اسمبلی اجلاس چھے اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے، افسوس ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے۔ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوئے، مجرم اور ملزم باپ بیٹا اقتدار کے خواہاں تھے، اپوزیشن والے لوگوں کے ضمیر خرید کر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے، سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے۔عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

2 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

2 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

2 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

2 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

2 hours ago