وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا۔
اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی۔بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا،قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے، تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی ،یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش کے حوالے سے جس مبینہ خط کا دعویٰ کیا گیا تھا اس میں تبدیلیاں کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جس خط یامراسلے کو بنیاد بنا کر عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی طرف جانے سے انکار کیا اور اسمبلی تحلیل کرنیکا فیصلہ کیا وہ خط ہی مشکوک ہے، اصل خط یا مراسلے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت کسی بھی غیر ملکی طاقت کے کہنے پر حکومت تبدیل نہیں کی جا سکتی لہذا اپوزیشن کی 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا جاتا ہے اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

2 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

2 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

2 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

2 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

2 hours ago