کراچی (قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ سفارتی خط اصلی نہیں، ری رائٹ ہوا، جعلی سازی کی گئی ،ساراکام جس ایک ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر کیاجارہا ہے وہ اوریجنل ڈاکیومنٹ نہیں ہے، ایک بیانیہ بنانے کیلئے ایک دستاویز تیار کیاگیا ہے تو اب کہانی یہ بنے گی کہ یہ اصلی ہے یا نقلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب جب اس بارے میں حکومتی سفارتی حلقوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ
ایسا ہو نہیں سکتا، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔جیوز سے گفتگو میں حامد میر نے مزید کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں کافی دیر سے آپکی اسکرین سے غائب تھا تو اسکی وجہ یہی تھی کہ کچھ چیزیں تھیں جو کہ میں ان کو ری کنفرم کرنا چاہ رہا تھا کچھ چیزوں کی میں مزید کوشش کررہا تھا اس دوران یہ اچھا ہوا ہر چیز میں کچھ بہتری ہوتی ہے اچھا ہی ہوا کہ یہ سارا جو آج معاملہ ہے تو اس میں سے جو ہر تخریب میں تعمیر کا ایک پہلو ہوتا ہے تو کبھی بھی مجھے یہ بات پتا نہیں چلتی کیونکہ اب عمران خان نے حالات ایسے پیدا کردیئے ہیں کہ اب بہت سے لوگ جو پہلے ہمیں بہت مخصوص انداز میں کچھ چیزیں بتارہے تھے اور پانچ پرسنٹ ٹین پرسنٹ بتارہے تھے تو ابھی جو میری تازہ ترین معلومات ہے وہ مجھے یہ پتا چلا ہے کہ وزارت خارجہ کے اندر یہ جو خط جس خط کی بنیاد پر عمران خان اتنے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں اور جو 27 مارچ کو انہوں نے اپنی جیب سے نکال کے قوم کو بھی دکھایا تھا یہ تو آپ کو پتا چل ہی گیا کہ یہ خط نہیں ہے بلکہ ایک کیبل ہے اب جو تازہ ترین میری انفارمیشن ہے وہ یہ ہے کہ یہ اوریجنل چیز نہیں ہے وہ جس پاکستانی ڈپلومیٹ نے جو چیز یہاں پر بھیجی تھی یہ دراصل وہ نہیں ہے یہ وہ متن نہیں ہے اور یہ منسٹری آف فارن افیئرز کے اندر اس کو دوبارہ کچھ لوگوں نے اس کو ری رائٹ کیا ہے اس میں کچھ چیزیں ایڈ کی ہیں جو کہ اوریجنل کیبل آئی تھی اس میں نہیں تھیں اور اس میں فورجری کا عنصر بھی شامل ہے اور اسی لئے کل بھی مجھے جو دوسرے سورسز تھے جنہوں نے کہ یہ ہمیں بتایا تھا کہ اس کی تحقیقات کی گئی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ہم نے اسکی تحقیقات کی ہیں اور ہمیں اس بارے میں کچھ پتا نہیں چلا اب ان سورسز کی وہ کل کی خبرجو ہے وہ پیچھے رہ گئی ہے اب منسٹری آف فارن افیئرز کے اندر سے ہمیں جو پتا چلا ہے وہ یہ ہے کہ یہ لیٹر جو ہے عمران خان جس کو ابھی تک وہ اپنے ساتھیوں کو بتارہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر انہوں نے ایک نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اعلامیہ بھی جاری کروایا تھا تو اب یہ بڑی افسوسناک بات ہے بطور ایک پاکستانی سیٹزن جو میں آپ کے ساتھ شیئر کررہا ہوں کہ یہ وہ اوریجنل چیز نہیں ہے آئی ضرور تھی لیکن اس میں کچھ چیزیں جو ہیں وہ ہم نے ایڈ کی ہیں کچھ الفاظ اس میں ایڈ کئے گئے ہیں یہ اصل چیز نہیں ہے جو عمران خان ہمیں بتارہے ہیں اور اگر یہ ویسے کہہ رہے ہیں کہ اس کی تحقیقات کی جائیں تو اب یہ کیا تحقیقات ہوں گی اور تحقیقات ہوں گی تو اس میں سے بہت سے نئے پہلو نکلیں گے ابھی تک تو جو تحقیقات ہوئی ہیں وہ تو میں نے کل آپ کو بتادیں تھیں کہ اس میں تو کوئی چیز ثابت نہیں ہورہی اب جو اس کی بنیاد پر وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے اور صدر مملکت نے بھی اتنا بڑا کام کردیا ہے اور انہو ں نے اس کو نوٹیفائی بھی کردیا ہے تو یہ ساراکام جس ایک ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر کیاجارہا ہے وہ اوریجنل ڈاکیومنٹ نہیں ہے تو یہ ہے اصل کہانی اور شاید اگر عمران خان آج اگر یہ اسمبلیاں نہ توڑتے اور قاسم خان سوری وہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروادیتے اور یہ چلے جاتے آرام سے تو شاید یہ باتیں سامنے نہ آتیں تو اب مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اب ایسی ایسی باتیں سامنے آئیں گی کہ جس کے بعد عمران خان کے لئے بچنا مشکل مجھے لگ رہا ہے میں کھل کے بہت سی باتیں نہیں کرسکتا لہٰذا مجھے لگ رہا ہے کہ عمران خان نے اپنے لئے بہت بڑا کنواں کھود لیا ہے ۔ اس سوال پر کہ بہت بڑی بات ہے کہ اگر وہ خط یا کاغذ یا جو بھی وہ ڈاکیومنٹ ہے وہ اصل نہیں ہے اور اس میں کچھ اضافہ کر کے سامنے لائی گئی ہے یہ آگے کس طرح چلے گا معاملہ اس کو پھر عدالت میں لے کر جائے گا کوئی ؟ حامد میرنے کہا کہ نہیں اب عدالت پہلے ہی بیٹھی ہوئی ہے اس کی ایک ابتدائی تحقیقات میں تو فارن کارنسپریسی شامل نہیں ہوئی اب یہ اس کی تحقیقات ایک اور ڈائریکشن میں ہوگی ایک اور اینگل سے ہوں گی اور وہ یہ ہوں گی کہ جس خط کی بنیاد پر یہ سب کچھ ایک Narrative بلڈ کیا گیا ہے کیا وہ لیٹر جو ہے یا وہ ڈاکیومنٹ جو ہے یا وہ کیبل اوریجنل ہے یا نہیں ہے اب کہانی جو ہے اس طرف چلی گئی ہے اب فارن کارنسپریسی پیچھے رہ جائے گی اب یہ ایک اندرونی سازش ہے ایک اندرونی الزام ہے ایک Narrative بنانے کے لئے ایک ڈاکیومنٹ Create کیاگیا ہے تو اب کہانی یہ بنے گی کہ یہ اصلی ہے یا نقلی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…