وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ صدر پاکستان نے عمران خان کو بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی، صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کو نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ، آئین کے آرٹیکل 224 اے کی شق 4 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں جب کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 ن دن کے اندر الیکشن کروائے جائیں گے ، اس وقت تک کے لیے صدر نگران کابینہ مقرر کرے گا اور صدر پاکستان کی طرف سے سبکدوش وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔

آئین کے مطابق اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو دونوں تین نام کمیٹی کو بھجوائیں گے ، یہ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی تشکیل دیں گے ، جس میں تحلیل ہونے والی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن کے 8 اراکین شامل ہوں گے ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی ، کمیٹی تین دن میں مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کرے گی ، اگر مکیٹی میں بھی اتفاق نہ ہوا تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن دو دن کے اندر نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا پابند ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تھے تاہم اب صدر پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عمران خان بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں…

12 mins ago

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت…

17 mins ago

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب…

36 mins ago

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا…

39 mins ago

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے…

53 mins ago

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر…

58 mins ago