شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آئینی شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ہماری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، کل صدر نے آئین توڑا ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی جا سکتی، ۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا اسد محمود نے بھی کہا کہ نگراں حکومت بالکل قبول نہیں ہے۔خیال رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نگران حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت نے اپنے خط میں عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے جس کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک میں نگران حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط ارسال کیے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ، آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران وزیراعظم نامزد کیا جائے گا ، صدر مملکت ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے ، اسمبلی تحلیل ہونے کے 3 روز میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفق نہ ہوئے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا ، اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کو نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کی شق 4 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئیں۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں…

10 mins ago

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت…

15 mins ago

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب…

34 mins ago

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا…

37 mins ago

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے…

51 mins ago

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر…

56 mins ago