گوگدان سمیت تربت کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر

تربت (قدرت روزنامہ) گوگدان سمیت تربت کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر، تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈینگی بخار کے سبب پورا گا¶ں شدید متاثر ہے، ہر گھر میں دو تین افراد ڈینگی بخار سے شدید متاثر ہیں، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی مچھر مار مہم شروع نہ کرنے کی وجہ سے ڈینگی پوری شدت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے، ایک اطلاع کے مطابق گوگدان کے ساتھ ملک آباد میں بھی ڈینگی بخار کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں، سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو علاج کے لیے طبی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ غریب طبقہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی استطاعت نہیں رکھتی ہے، عوامی حلقوں نے ضلعی محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے گوگدان میں فوری طور پر اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے .

.

.

متعلقہ خبریں