ہمیں سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی نئی لہر سے بچنے کے لیے صلاحیتیں بڑھانا ہوں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوئے، اجلاسوں میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجرجنرل نعمان زکریا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی قانون فروغ نسیم سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کو صوبائی تین سرحدوں کی موجود سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سرحدوں کی صورتحال سے متعلق بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی سروے آف پاکستان کی مدد سے سرحدی مسائل حل کرے گی، کمیٹی ان علاقوں میں پولیس، سول انتظامیہ کی صلاحیت بڑھانے پر کام کرے گی۔
اجلاس میں کم ترقیاتی علاقے ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کی ترقی کے لیے 5 سالہ حکمت عملی کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے نیشنل ایکشن پلان کو سائبر سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے تناظر میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سول آرمڈ فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجرجنرل نعمان زکریا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی قانون فروغ نسیم سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

5 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

15 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

44 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

55 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago