اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا . پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک مسترد کیے جانے اور اسمبلی تحلیل کیے جانے سے متعلق رد عمل کا اظہار کیا .
پرویز خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ نے سرپرائز انجوائے کیا؟ مزید سرپرئز کے لیے تیار رہیں . سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ''Behind You Skipper''کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا . خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو
آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا . قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کا بتایا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی . دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں . ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، وہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اگریہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی، جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے .
. .