بیوروکریسی کو سائیڈ پر کر کے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیاگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔حکومتِ سندھ کے سیکریٹری لوکل گورنمٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2003 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، صوبائی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں اور متعلقہ حکام کی منظوری کے ساتھ مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 20 گریڈ کے افسر لیئق خان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے الگ کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔مرتضیٰ وہاب اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، ماحول، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ کے حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور انہیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 2016 میں صوبائی کابینہ میں شامل کیا تھا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 21 ویں گریڈ کے افسر نوید احمد شیخ کو شہر کا کمشنر اور سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر لئیق احمد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا تھا۔

دونوں افسران کو افتخار احمد شلوانی کی جگہ تعینات کیا گیا تھا جن کے پاس کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر دونوں عہدے تھے۔لئیق احمد اس سے قبل سندھ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے وہ 2015 سے 2016 کے درمیان شہر کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔قبل ازیں سابق میئر وسیم اختر کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد افتخار شلوانی کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی، جنہیں لئیق احمد کی تعیناتی کے بعد سروسز، جنرل ایڈمنسٹریش اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے سی ڈی) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے جارہے ہیں جس پر 10 جولائی کو گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی باہمی مشاورت سے ہونی چاہیے اور ایڈمنسٹریٹر ایسے بندے کو ہونا چاہیے، جس کو انتظامی معاملات پر تجربہ ہو۔
بعد ازاں 24 جولائی کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی اور زور دے کر کہا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ان کا صوابدیدی اختیار ہے۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے تحفظات سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ گورنر اور پی ٹی آئی کو مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر اعتراض کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پی پی پی کا ماننا ہے کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، دوسری جماعتوں کو بھی احترام کرتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

11 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

24 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

35 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 hour ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago