شہبازشریف کیخلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی ہے ،(ن )لیگ کا شدید ردعمل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی ایک اوراوچھی کوشش ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عدالتوں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ ، نام نہاد احتساب کا عمران صاحب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا ہے لیکن ان کے حسد کی آگ بجھ نہیں سکی ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آٹا، چینی، بجلی گیس، ایل این جی سکینڈلز نظر نہیں آتے ، شرم آنی چاہئے

،نیب ایگزیکٹوبورڈ کو اربوں روپے کے رنگ روڈ سکینڈل، دوائی سکینڈل دکھائی نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ مہنگی اور تاخیر سے منگوائی جانے والی ایل این جی کے اربوں روپے کا سکینڈل میں نیب کو کیس نظر نہیں آتا،نیب کو عمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے نہ دوائی چور، ایل این جی چور وزیر مشیر نظر آتے ہیں ،عمران صاحب چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو کمشن بنادو ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر مشیر پکڑے جائیں تو وزارت بدل دو، واہ عمران صاحب، یہ کیا ہے آپ نے طاقتور کو قانون کے نیچے؟عمران صاحب اے ٹی ایمز اور مافیاز کو سہولت دیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا ، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

Recent Posts

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

2 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

5 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

8 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

31 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے: عثمان شنواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی…

1 hour ago