نگراں وزیراعظم کے لیے 2 نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین یا سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے نام پر غور شروع کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیراعظم کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا جب کہ پارٹی رہنماؤں کی قیادت کے ساتھ ابتدائی مشاورت شروع ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین یا سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے نام پر غور شروع کر دیا تاہم تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کرے گی۔خیال رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نگران حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے جس کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک میں نگران حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط ارسال کیے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ، آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران وزیراعظم نامزد کیا جائے گا ، صدر مملکت ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے ، اسمبلی تحلیل ہونے کے 3 روز میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفق نہ ہوئے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا ، اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کو نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کی شق 4 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

7 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago