تحریک عدم اعتمادکیس، سپریم کورٹ نے آج کوئی مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی سپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو غیرآئینی قرار دیے جانے کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ’آج ہی مناسب حکم جاری کریں گے۔ پیر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔اردو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دو باتیں کرنا چاہتا ہوں۔‘چیف جسٹس نے کہا کہ ’ہم درخواست گزاروں کو پہلے سننا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی بیان دینا چاہتا ہے تو دے۔‘بابر

اعوان نے کہا کہ ’صدارتی ریفرنس کو موجودہ از خود نوٹس کے ساتھ سنا جائے۔‘’عمران خان نے اجازت دی ہے کہ عرض کروں کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔‘چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ’ہمارے سامنے سیاسی باتیں نہ کریں۔‘پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل کا آغاز کیا تو عدالت سے استدعا کی کہ اہم نوعیت کے معاملے پر فل کورٹ بنچ بنائے۔چیف جسٹس نے کہا اگر آپ کو بنچ میں موجود کسی جج پر اعتراض ہے تو بتائیں۔’اگر کسی کو ہم پر اعتماد نہیں ہے تو پھر ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

3 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

4 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

4 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

4 hours ago