شہباز شریف نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں

سلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں نگران وزیراعظم کے لیے ہم نے دو نام بھجوا دئیے ہیں۔شہباز شریف مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں۔
سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 7 روز میں نگران وزیراعظم کے لیے نام نہ دئیے تو اس کا بھی طریقہ کار ہے،عوام نئے انتخابات کے لیے تیار ہیں، کسی کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی تھی کہ شہزاد اکبر ملک چھوڑ گئے ہیں، شہزاد اکبر آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے آئین کی دھجیاں اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 22 لوگوں کو انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اپنے ساتھ شامل کیا، کیا یہ آئین کا حصہ تھا؟۔

ہ پاکستان کے عوام الیکشن کے لئے تیار ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت کبھی بھی الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرتی لیکن اپوزیشن کی جماعتیں الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں، اپوزیشن کی جماعتیں الیکشن اور عوام سے کیوں بھاگ رہی ہیں؟۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم آگے بڑھیں گے لیکن اگر سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تو ہم مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خط کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں رکھیں لیکن اس پر ہم نے پارلیمانی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا اور اپوزیشن رہنمائوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں غد اری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنا نہیں چاہتے، اس پر جتنی کم بات ہو اتنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک الیکشن کے لئے تیار ہے، 90 روز کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

3 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

3 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

4 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

4 hours ago