بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وضاحت مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وضاحت مانگ لی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کی اور کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لیے بیرونی سازش کا واویلا کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گےکہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کاحصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے ؟ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع 7 سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلامت کو سامنے لا سکتے ہیں۔

یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلی جنسی ایجنسیوں کے ذریعے بےنقاب ہونا چاہئیے۔

بلاول کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔
۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین اور مسلم لیگ کے سینئر رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید جس طرح فوج کو غیر آئینی اقدام کی دعوت دے رہا ہے وہ ماورائے آئین ہے،قومی سلامتی کے ادارے کو اس طرح غیر آئینی اقدام کی دعوت دینا آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چودھری چند یوم سے مسلسل ماورائے آئین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم، وزراء اور وزیر داخلہ لوگوں کو بلوے کیلئے کس آئین و قانون کے تحت اکسا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سازش کا شور مچانے والے بتائیں کیا پاکستان میں انارکی پھیلانا عالمی سازش نہیں ۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

4 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

4 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

4 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

4 hours ago