عمران خان تم ”مامے“ لگتے ہو پاکستان کے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ کو کوئی شرم نہیں آئی، آپ نے جہانگیرترین کی بیٹیوں کے خلاف پرچے کٹوا دیے، جیو نیوز کے مطابق علیم خان نے کہا کہ آپ کو کوئی شرم نہیں آئی کہ اپنے مخلص ساتھی کوجیل میں ڈال دیا، ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن آپ کو بتائی گئی، جوآپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن، دوسرے غدار ہیں، آپ کیا ملک کے مامے ہیں۔تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی دوست

فرح بی بی نے بہت رشوت لی، علیم خان نے کہاکہ میرے ذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہے،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیملی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا،ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی نے یہاں بہت رشوت لی ہے، فرح بی بی ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہے، فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں،علیم خان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کے شوہر بھی بھاگ چکے ہیں، فرح بی بی پیسے کس کو پہنچاتی تھیں، بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب سامنے آجائے گا۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 183 ارکان میں سے آپ کو کوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ جسے آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھے آپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر امریکی سفیر سے ملا تھا کیا وہ غداری تھی، علیم خان نے کہاکہ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

3 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

3 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

4 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

4 hours ago