اسمبلی بحال کی جائے، ہر بات کا فیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا،سعد رفیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اسمبلی توڑنے کا غیر آئینی عمل ختم ہو اور اسمبلی بحال کی جائے، اس کے بعد انتخابات کی طرف جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر یہ نہ ہوا تو آپ کسی سول ڈکٹیٹر کو نکال نہیں سکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ تین اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ روز کے طور پر یاد کیا جائیگا، عمران خان اور ان کے حواریوں نے قابل مذمت قدم اٹھایا،اقتدار بچانے کے لیے آئین سے کھلواڑ کی،مرکز میں بھی پنجاب میں بھی۔

انہوںنے کہاکہ (مبینہ دھمکی آمیز پیغام ) خط کا ڈرامہ رچا رہے ہیں،وقت آگیا ہے کہ خط عدالت عظمیٰ میں پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کا تعلق عمران خان کی نالائقی اور لاقانونیت سے ہے،عمران خان نے اداروں کو ذاتی سیاست اور انتقام کے لیے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ سفیر اسد کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔انھوں نے زور دیا کہ ہر بات کا فیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا۔ عمران خان اور عارف علوی قوم کے مجرم ہیں۔

Recent Posts

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

1 min ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

16 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

23 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

32 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

43 mins ago

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

54 mins ago