فرح بی بی نے بہت رشوت لی، ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہے، فرح بی بی پیسے کِسے پہنچاتی تھی، اب سب سامنے آ جائے گا، علیم خان‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی دوست فرح بی بی نے بہت رشوت لی، جیو نیوز کے مطابق علیم خان نے کہاکہ میرے ذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہے،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیملی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا،ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی نے یہاں بہت رشوت لی ہے، فرح بی بی ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہے، فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں، علیم خان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کے شوہر بھی

بھاگ چکے ہیں، فرح بی بی پیسے کس کو پہنچاتی تھیں، بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب سامنے آجائے گا۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 183 ارکان میں سے آپ کو کوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ جسے آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھے آپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر امریکی سفیر سے ملا تھا کیا وہ غداری تھی، علیم خان نے کہاکہ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی بحال کرنے اور انتخابی اصلاحات کے بعد نیا الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا، اسمبلی کو بحال کیا جائے، سپریم کورٹ معاملے پر فل کورٹ بینچ بنائے، اگر ہم قومی اسمبلی میں آئین نافذ نہیں کرسکتے تو ملک میں بھی نہیں کرسکتے،ہم سب جمہوریت پسند لوگ ہیں، پاکستان کے آئین کا دفاع کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، دھمکی کے بعد امریکی عہدیدار کا شکریہ سمجھ سے باہر ہے،ہمارے دباؤ میں آکر حکومت نے خود کشی کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ ضیاء اور مشرف کا مارشل لاء نہیں روک سکی، عدلیہ سے امید اور درخواست ہے کہ عمران خان کے مارشل لا کو روکیں، عدلیہ سے کہتے ہیں آپ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائیگی،ہمیں تختہ دار پر لٹکادیں مگرجمہوریت کے تسلسل کو چلنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد الرحمن، بلوچ رہنما اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی، ایم کیو ایم کے کنوینئر مقبول صدیقی، محسن داوڑ، سینیٹرعبدالغفور حیدری و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تین اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جب عمران نیازی نے سویلین مارشل لا نافذ کیا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago