کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، آسٹریلین ہیڈ کوچ

لاہور (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تاریخی دورہ کامیاب رہا، بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی، ہمیشہ دورہ یاد رہے گا۔ آن لائن پریس کانفرنس میں 40 سالہ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی ہے، پاکستانی کرکٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستان کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ نے ذمہ داری لی جس کا فائدہ ہوا، سیریز کا پہلا میچ جیتے کے بعد دوسرا میچ جیتنے کا ہمارے پاس موقع تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ میری ابھی تفصیلی بات نہیں ہوئی، مستقبل میں میری جاب کا کیا ہوتی ہے اس کا ابھی علم نہیں۔ آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ میرے لیے یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، لطف اندوز ہوا ہوں، ایرون فنچ بھی اپنی حالیہ فارم کی وجہ سے مایوس ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی اور قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی جب کہ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹونٹی منگل کے روز لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

5 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

5 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

6 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

6 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

6 hours ago