کوئٹہ میں سحر و افطار کے وقت سوئی گیس پریشر میں کمی دور کی جائے،پشتونخوا میپ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں مےں افطار ی کے وقت گےس پرےشر کی شدےد کمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ شام 4سے 8بجے تک کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں مےں گےس کی پرےشر انتہائی کم ہوجاتی ہے جس کے باعث گھرےلو صارفےن ، ہوٹلز ،کےفے ٹےرےاز، تندور والوں اور دےگر شہرےوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے . بےان مےں کہا گےا ہے کہ پشتون آباد، محمود مےنہ ، افغان درہ ، پشتون درہ ، شالدرہ ، تختانی بائی پاس ، ہزار گنجی ، سرےاب ، خالق آباد، کواری روڈ ، ملک جان محمد کاسی روڈ ، اختر محمد روڈ ، سرکی روڈ، کاسی روڈ ، دےبہ ، ترخہ ، ہنہ اوڑک ، نواں کلی ،لےبر کالونی ، سرہ غوڑگئی ،کوتوال ، بلےلی ، کچلاغ، سمنگلی ، نوحصار ، پشتون باغ ،خروٹ آباد، سرپل ، کلی برات ، عالمو ، بروری ، ہزارہ ٹاﺅن سمےت شہر بھر مےں گےس پرےشر کی کمی کے باعث شہرےوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .

بےان مےں سوئی سدرن گےس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا گےا ہے کہ وہ گےس پرےشر کی کمی کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے درست پرےشر کے ساتھ گےس کی فراہمی کو تمام صارفےن وشہرےوں کو ےقےنی بنائےں .

. .

متعلقہ خبریں