اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر وقار یونس کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی . پاکستان میں گزشتہ روز رونما ہونے والے سیاسی واقعات پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے پیغام جاری کیا .
وقار یونس نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس پر درج تھا کہ 'میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا‘ .
سابق کپتان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، آپ نے کیا ماسٹر سٹروک کھیلا ہے .
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا‘ .
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی .
. .As always Proud of you Skipper💪🏿. What a Master stroke @ImranKhanPTI @PTIofficial #NoConfidenceMotion Crushed. #GameChanger #BornLeader #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/qE00vvXLAw
— Waqar Younis (@waqyounis99) April 3, 2022