کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے،عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر وقار یونس کی ٹویٹ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر وقار یونس کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی ۔ پاکستان میں گزشتہ روز رونما ہونے والے سیاسی واقعات پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے پیغام جاری کیا۔ وقار یونس نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس پر درج تھا کہ ‘میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا‘۔
سابق کپتان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، آپ نے کیا ماسٹر سٹروک کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا‘۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

3 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

10 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

17 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

41 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago