سکھر(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران نے آئین سے بغاوت کی اورکاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑ دیا ہے،عمران تو گیا یہ نہیں بچ سکتا،اس کو نہیں پتا اس کے ساتھ کیا ہوا ہے،عدالت نے آئین کی بالادستی کا فیصلہ کرنا ہے، موقع ہے کہ سلیکٹڈ کی وجہ سے پارلیمان اور عدلیہ پر لگے داغ کو دھو ڈالے .
انہوں نے سکھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ مارچ کی کامیابی پر جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عوامی مارچ کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی، عمران خان کا نیا پاکستان ختم ہوگیا .
اداروں کو متنازع بنایا ، ہمارا موقف تھا کہ یہ سب پاکستان کے ادارے ہیں، عمران خان کی وجہ سے ہم کسی ادارے کو متنازع نہیں بنانا چاہتے .
اس شخص نے پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ہم اس کو نکالنا چاہتے ہیں لیکن یہ اتنا بزدل ہے کہ مقابلہ کرنے سے بھی ڈرتا ہے، نیازی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، مگر بھاگتے بھاگتے آئین توڑ دیا، ایک ہفتہ مزید وزیراعظم رہنے کیلئے آئین سے بغاوت کردی، ہم اس کو پاکستان کی قسمت اور آئین، جمہوریت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے، حکومت ختم ہوچکی ہے، اعلیٰ عدلیہ نے فیصلہ سنانا ہے، عمران خان تو نہیں بچ سکتا، یہ تو گیا، لیکن اعلیٰ عدلیہ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ہماری جمہوریت اور آئین پر فیصلہ سنائے گی،آئین پاکستان جس نے ہمیں جمہوری اسلامی، وفاقی نظام دیا، اس آئین کی وجہ سے عدلیہ، پارلیمان، سارے ادارے اور عوام کو وسائل میں حق دیتا ہے کیا آئین کی کوئی حیثیت ہے؟ عمران نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑ دیا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے پاس موقع ہے کہ اس سلیکشن کی وجہ سے جو داغ پارلیمان اور اعلیٰ عدلیہ پر آیا ہے وہ داغ دھو سکتے ہیں .
ہم عمران خان کو جمہوری طریقے سے بھگا دیا ہے، عمران خان کو تو پتا بھی نہیں ہے اس کے ساتھ کیا ہوا ہے .
. .