ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا . نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی . انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے . نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی . برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں . .
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور دیگر حکومتی کرائے کے ترجمان سن لیں کہ “قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے، جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے”
مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، ن لیگ کے وہ لوگ جن کی جڑیں پاکستان میں ہیں اس صورتحال پر کیا کہیں گے؟
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں قیام قانونی ہے .
متعلقہ خبریں