(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور دیگر حکومتی کرائے کے ترجمان سن لیں کہ “قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے، جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے”
مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، ن لیگ کے وہ لوگ جن کی جڑیں پاکستان میں ہیں اس صورتحال پر کیا کہیں گے؟
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں قیام قانونی ہے۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا۔ نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے۔ نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…