کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری یعنی موٹر بائیکس کی قیمتیں دوبارہ بڑھا دی ہیں . سوزوکی GD110S کی قیمت میں 8 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کردو لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے سوزوکی Gs 150 کی قیمت 10ہزار روپے بڑھائی گئی جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے .
اسی طرح سوزوکی جی ایس150 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 10 ہزار بڑھائی گئی ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے
بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے . سوزوکی GR150 کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے . شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں . واضح رہیکہ اس سے قبل نومبر 2021 میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے بائیکس کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں .
. .