کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری یعنی موٹر بائیکس کی قیمتیں دوبارہ بڑھا دی ہیں۔سوزوکی GD110S کی قیمت میں 8 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کردو لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے سوزوکی Gs 150 کی قیمت 10ہزار روپے بڑھائی گئی جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے۔اسی طرح سوزوکی جی ایس150 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 10 ہزار بڑھائی گئی ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے
بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی GR150 کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے۔شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں۔واضح رہیکہ اس سے قبل نومبر 2021 میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے بائیکس کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…