روحیل حیات نے عامر لیاقت کے پی ٹی آئی چھوڑنے کو حکومت کی اصل کامیابی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف موسیقار روحیل حیات نے سابق پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کو حکومت کی کامیابی قرار دیدیا ہے۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی

تھی درست کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی تاہم اب موسیقار روحیل حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت حسین کا پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنا حکومت کی اصل کامیابی ہے، گویا انہیں ابھی تک اس پارٹی میں خوش آمدید کہا جارہا تھا۔انہوں نے صورتحال پر طنزیہ کہا کہ کیا کامیڈی شو چل رہا ہے۔واضح رہے کہ روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے جنہوں نے پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوڑن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے لوگوں میں مقبولیت حاصل کی۔روحیل حیات نے سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو متعارف کیا تھا، بعدازاں 6 سیزنز کے بعد انہوں نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ روحیل حیات کی 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے 12ویں سیزن میں واپسی ہوئی اور پھر سیزن 2020 بھی انہوں نے پروڈیوس کیا۔ اس سے قبل روحیل حیات پاکستان کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

14 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

26 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

36 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

58 mins ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago