کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر انہیں بھرپور جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کرکٹ کھیلو،ملک سے مت کھیلو ۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیے تھے،اس معاملے پر محمد حفیظ نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا اور سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ
عمران خان ہمیشہ سے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں۔محمد حفیظ کی اس ٹوئٹ پر سعید غنی نے بھی سوشل میڈیا پر کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی جبکہ عمران خان نے پارٹی ارکان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…