لاہور(قدرت روزنامہ) چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سےبالاحکم جاری نہیں کرسکتا،سب آئین کےتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا ردعمل . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ پاکستان کا آئین سب سے سپریم ہے .
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سےبالاحکم جاری نہیں کرسکتا .
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی، سب آئین کےتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے . دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی جو سازش ہوئی ہے، صدر، اسپیکر اور وفاقی وزراء اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے ملے ہیں .
انہوں نے کہا ملاقات کا ٹائم موجود ہے منگل کو پریس کانفرنس میں اس سازش کو بے نقاب کریں گے . نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ توقع ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گی، نظریہ ضرورت کا نہیں . ان کا کہنا تھا کہ جب ملک کا وزیراعظم خود آئین توڑے تو سرپرائز نہیں دُکھ ہوتا ہے . ملک کے وزیراعظم،صدر،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،وزیرقانون اوروفاقی وزراءنے ملکرآئین توڑا .
یہ ایک غیرمعمولی حرکت ہے اور عدالت نے فیصلہ کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ اگرنیشنل سکیورٹی کمیٹی کے منٹس میں یہ فیصلہ ہےکہ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف امریکا سے مل کر سازش کی توعمران خان آج بھی وزیراعظم ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ ہمارے خلاف کارروائی کرےکیونکہ اسی بات کو استعمال کرکے اسمبلی میں آئین توڑا گیا اورعدم اعتماد کو روکا گیا .