کوئی بھی آئین سے بالاحکم جاری نہیں کرسکتا،چوہدری شجاعت

لاہور(قدرت روزنامہ) چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سےبالاحکم جاری نہیں کرسکتا،سب آئین کےتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ پاکستان کا آئین سب سے سپریم ہے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سےبالاحکم جاری نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی، سب آئین کےتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی جو سازش ہوئی ہے، صدر، اسپیکر اور وفاقی وزراء اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا ملاقات کا ٹائم موجود ہے منگل کو پریس کانفرنس میں اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ توقع ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گی، نظریہ ضرورت کا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ملک کا وزیراعظم خود آئین توڑے تو سرپرائز نہیں دُکھ ہوتا ہے۔ ملک کے وزیراعظم،صدر،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،وزیرقانون اوروفاقی وزراءنے ملکرآئین توڑا۔
یہ ایک غیرمعمولی حرکت ہے اور عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرنیشنل سکیورٹی کمیٹی کے منٹس میں یہ فیصلہ ہےکہ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف امریکا سے مل کر سازش کی توعمران خان آج بھی وزیراعظم ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ ہمارے خلاف کارروائی کرےکیونکہ اسی بات کو استعمال کرکے اسمبلی میں آئین توڑا گیا اورعدم اعتماد کو روکا گیا۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

18 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

30 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

40 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

1 hour ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago