نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی . انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے . نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی . برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کر کے برطانیہ میں قیام کریں گے . جب تک ان کا اعلاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے . ترجمان ن لیگ نے کہا کہ کمزور حکومت سیاسی مخالفین کی صحت پر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی . حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا . مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوگیا . ن لیگی قیادت کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا . عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ کرپشن کاایک الزام ثابت نہ ہوسکا . انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کا اصل مقصد نواز شریف اور شہبازشریف ہے . کرائے کے ترجمان آٹا، بجلی سستی کرنے کی کوئی پریس کانفرنس نہیں کرسکتے . کرائے کے ترجمان وفاداریاں بدلتے ہیں . نیب حراست میں ایسا کیا ہوا جو نوازشریف کی طبیعت خرا ب ہوئی؟ نیب حراست میں نواز شریف کا وقت ضائع کیا گیا . مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف عدالتی سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے . نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑکر وطن آئے اور اب کہا جاتا ہے کہ وہ بھاگ گئے . انہوں نے کہا کہ کیا ہوا کہ نیب حراست میں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر چکے تھے . نیب نے مزید تفتیش کرنی تھی تو جیل میں کیوں نہیں کی؟ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبا زشریف پر الزام عائد کیا گیا،جب ثبوت مانگا گیا تو ان سے معافی مانگ لی . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں قیام قانونی ہے .
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا .
متعلقہ خبریں