نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے، ترجمان ن لیگ

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں قیام قانونی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا۔ نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے۔ نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کر کے برطانیہ میں قیام کریں گے۔ جب تک ان کا اعلاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ کمزور حکومت سیاسی مخالفین کی صحت پر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں
کرتی۔ حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوگیا۔ ن لیگی قیادت کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔ عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ کرپشن کاایک الزام ثابت نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کا اصل مقصد نواز شریف اور شہبازشریف ہے۔ کرائے کے ترجمان آٹا، بجلی سستی کرنے کی کوئی پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔ کرائے کے ترجمان وفاداریاں بدلتے ہیں ۔

نیب حراست میں ایسا کیا ہوا جو نوازشریف کی طبیعت خرا ب ہوئی؟ نیب حراست میں نواز شریف کا وقت ضائع کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف عدالتی سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑکر وطن آئے اور اب کہا جاتا ہے کہ وہ بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہوا کہ نیب حراست میں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر چکے تھے۔ نیب نے مزید تفتیش کرنی تھی تو جیل میں کیوں نہیں کی؟

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبا زشریف پر الزام عائد کیا گیا،جب ثبوت مانگا گیا تو ان سے معافی مانگ لی۔

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 min ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

20 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

32 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

37 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

41 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

54 mins ago