پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا،جولائی سے مارچ کے دوران تجارتی خسارہ 35 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا ہے۔ادارہ شماریات کے تجارتی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 35 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 20 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا مارچ درآمدات میں 48.63 فیصد اضافہ ہوا اور اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 58 ارب 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 39 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں برآمدات 24.67 فیصد بڑھیں جبکہ اسی عرصے میں برآمدات 23 ارب 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 18 ارب 68 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 11.63 فیصد بڑھا جبکہ اسی عرصے میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 9.86 فیصد بڑھیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 4.72 فیصد بڑھی جبکہ اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 6 ارب 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔
اس کے علاوہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 15.91 فیصد بڑھی جبکہ اسی عرصے میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 2.84 فیصد کمی ہوئی ۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ میں برآمدات 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ اسی عرصے میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 5.48 فیصد بڑھا۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

20 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

32 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

42 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

1 hour ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago