لاہو ر(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کرلیا . ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی .
حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے . متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ
رہنے کی ہدایت کر دی ہے . ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ہے . ذرائع کا بتانا ہے کہ 6اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے .
. .