لاہو ر(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی۔حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ
رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 6اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے۔
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…