بگ بیش لیگ کی کوئی بھی ٹیم بابر اعظم کو لینا پسند کرے گی: ایرون فنچ

لاہور(قدرت روزنامہ) آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے لیے سائن کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ایرون فنچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے بابر اعظم سے پوچھا کہ کیا وہ میلبورن رینیگیڈز کے لیے آنے اور کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ یقینی طور پر پرجوش ہیں، امید ہے کہ ہم کل تک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
گہری سانسیں لینے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے دیرینہ مسکراہٹ سے بولا کہ ’صرف مذاق‘۔ یہ شاید تھوڑی سی شرارت تھی لیکن فنچ اس امید کا اظہار کررہے تھے کہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم نے جس نے ان کی ٹیم کیخلاف کھیلا ہے اگلے موسم گرما میں آسٹریلین بگ بیش میں وہ شائقین کو محظوظ کرسکتے ہیں۔
ایرون فنچ نے کہا کہ ہمارے ڈومیسٹک مقابلوں میں مزید عالمی معیار کے کھلاڑیوں کا ہونا بہت اچھا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم واضح طور پر کھیل کے اس فارمیٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں طویل عرصے سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فنچ نے شاہین آفریدی کا بارے میں کہا کہ وہ ایک لاجواب باؤلر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ٹیلنٹ غیر معمولی ہے، میرے خیال میں عالمی کرکٹ تب بہتر ہوتی ہے جب پاکستان اچھا کھیلتا ہے اور عالمی کرکٹ تب بہتر ہوتی ہے جب انہیں ہماری ڈومیسٹک لیگ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
حارث رؤف، جنہوں نے ہفتے کے روز فنچ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا،پہلے ہی میلبورن سٹارز کیلئے کھیلتے ہوئے مداحوں کا پسندیدہ بن چکے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں میں دنیا کے ٹاپ رینک بلے باز بابر اعظم بگ بیش لیگ میں بڑا اضافہ ہوں گے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ اگر بابر اعظم بگ بیش کھیلنے کے لیے دستیاب ہوئے تو کوئی بھی ٹیم انہیں لینا پسند کرے گی۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

9 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

21 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

31 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

53 mins ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago