ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پارلیمنٹ آئین، قانون اور جمہوریت پرخودکش حملہ تھی،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل دیتے ہوء کہا ہے کہ خط کی شکل میں غیرثابت شدہ بیرونی سازش کی بنیاد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ مضحکہ خیز ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پارلیمنٹ آئین قانون اور جمہوریت پرخودکش حملہ تھا،۔ انہوں نے کہا رولنگ بھی غیر آئینی اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھی غیرآئینی ہے۔ اس آئین شکنی کے اصل کردار 4 ہے۔ جس میں عمران نیازی ڈپٹی سپیکر اسپیکر اور فواد چوہدری شامل ہیں۔ انہو ں نے کہا صدر پاکستان

عارف علوی بھی اس آئین شکنی سے مستثنی نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ان تمام کرداروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی کے آج کے اقدام نے ثابت کردیا یہ جمہوری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت آئین و جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے جنرل نیازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرینڈر ہونے کیساتھ بھاگنا بہتر سمجھا۔ پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے کورٹ آئین، پارلیمنٹ، قانون ،اور جمہوریت کی لاج رکھے گی۔ انہوں نے کہا اب الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کااستحقاق ہے۔ انہوں نے کہا غیرآئینی حکمران، غیرمتوازن، اور غیر جمہوری شخص نیازی پی ڈی ایم کو الیکشن کامشورہ نہیں دے سکتے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

1 hour ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago