لاہور (قدرت روزنامہ) ایوان وزیر اعلی سے جاری ہونے والے چیف منسٹرز ڈائریکٹو پر کام روک دیا گیا . ایوان وزیر اعلی پنجاب کے دفترسے جاری ہونے والے سینکڑوں ڈائریکٹوز پر اب ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکے گا .
ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر اب سی ایم ڈائریکٹوز کو پروٹوکول نہیں دیا جاسکتا . محکمہ ہائوسنگ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،سی اینڈ ڈبلیو اور سکول ایجوکیشن سمیت دیگر صوبائی محکموں میں وزیراعلی ڈائریکٹوز پر کام روک دیا گیا ہے . پنجاب میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد ایوان وزیر اعلی کو دوبارہ یہ ڈائریکٹوز ارسال کئے
جائیں گے . یادرہے پنجاب میں اب عثمان بزدار بطور نگران وزیر اعلی کام کررہے ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سرکاری حکام ان ڈائریکٹوز پر مزید عملدرآمد نہیں کرسکتے . یادرہے وزیراعلی پنجاب کے دفترسے جاری ہونے والے یہ حکمنامے زیادہ تر ترقیاتی کاموں سے متعلق ہیں .
. .