لاہور (قدرت روزنامہ) ایوان وزیر اعلی سے جاری ہونے والے چیف منسٹرز ڈائریکٹو پر کام روک دیا گیا ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کے دفترسے جاری ہونے والے سینکڑوں ڈائریکٹوز پر اب ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکے گا ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر اب سی ایم ڈائریکٹوز کو پروٹوکول نہیں دیا جاسکتا ۔محکمہ ہائوسنگ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،سی اینڈ ڈبلیو اور سکول ایجوکیشن سمیت دیگر صوبائی محکموں میں وزیراعلی ڈائریکٹوز پر کام روک دیا گیا ہے ۔پنجاب میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد ایوان وزیر اعلی کو دوبارہ یہ ڈائریکٹوز ارسال کئے
جائیں گے ۔یادرہے پنجاب میں اب عثمان بزدار بطور نگران وزیر اعلی کام کررہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سرکاری حکام ان ڈائریکٹوز پر مزید عملدرآمد نہیں کرسکتے ۔یادرہے وزیراعلی پنجاب کے دفترسے جاری ہونے والے یہ حکمنامے زیادہ تر ترقیاتی کاموں سے متعلق ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…