سابق وزراء کا علیم خان کی پریس کانفرنس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر نے کہا ہے کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا، عمران خان کی خصوصیت ہے کے اگر ان کا کوئی ساتھی بھی غلط کام کرے تو وہ اٴْسے تحفظ نہیں دیتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا، جب آپ کسی کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں، جب حکومت تھی اس وقت بات ہوتی تو کوئی وزن بھی تھا اس وقت الزامات اور رکیک حملے نامناسب ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی خصوصیت ہے کے اگر ان کا کوئی ساتھی بھی غلط کام کرے تو وہ اٴْسے تحفظ نہیں دیتے۔

انہوں نے کہاکہ علیم خان صاحب، عمران خان سے آپ کو یہ توقع لگانا کے وہ نیب تحقیقات سے آپ کو بچاتے آپ کی غلطی تھی، اسی طرح عمران خان کسی کو کاروباری یا زمین کے معاملے میں قانون سے ہٹ کے فائدہ نہیں پہنچاتے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا۔علیم خان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ علیم خان کے لگائے گئے الزامات اورغم و غصہ پر دکھ ہوا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علیم خان کو جواب دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کے وقت علیم خان نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، علیم خان یہ باتیں اس وقت کرتے جب وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔
شہباز گل نے کہاکہ تحریک انصاف کے منشور اور علیم خان کے کاروبار میں کئی مواقع پر ٹکراؤ پیدا ہورہا تھا، علیم خان کو ملنے والا ووٹ عمران خان کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف الزامات کے اگر ثبوت تھے تو پہلے دینے چاہیے تھے، علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا۔شہباز گل نے کہا کہ علیم خان کے اگر مقاصد پورے نہیں ہو سکے تو وہ الزام تراشی نہ کریں۔

Recent Posts

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

34 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

39 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

43 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

58 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago