پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کے لیے نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پارٹی ارکان کو پرویزالہی کو ووٹ دینے کا پابند کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان کو نوٹس جاری کر دیے جس میں ارکان کو وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پارٹی کے امیدوار پرویز الہی کو ووٹ دینے کا پابند کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پرویز الہی کو وزیر اعلی کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پرویز الہی کو ووٹ دیں جبکہ ووٹنگ کے روز غیر حاضری بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوگی۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کے روز گھر رہنا یا پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے پر آرٹیکل 63 کے تحت کاروائی ہوگی۔

خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے ان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی اراکین اسمبلی محمد بشارت راجا، چودھری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال،ڈاکٹر مرادراس اور میاں محمودالرشید نے جبکہ حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔
کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد دونوں امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرارپائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کوپنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینا یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر چیمہ نے ملاقات کی جس کے بعد سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، چوہدری پرویز الہیٰ کی بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ علاوہ وازیں وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Recent Posts

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

28 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

55 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

1 hour ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago