عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتے جس میں فرح خان، خاتون اول اور عمران خان کا حصہ ہوتا۔۔رانا مشہود کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیررانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ میری جماعت اور میرا مطالبہ ہے کہ ہمیںووٹ ڈالنے دیا جائے اگر اچھے ہتھکنڈے استعمال ہوئے تو پھر ہم بھی مجبور ہو جائیں گے . میڈیا سےبات چیت کے دوران رانا مشہود نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کرپٹ اور دشمن حکمران نہیں آیا ، عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتا تھا جس میں فرح خان ، خاتون اول ، عمران خان کا حصہ تھا .

دوسری جانب علیم خان نے پی ٹی آئی سے

غداری کی تو افسوس ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، ٹھیکے اورٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں کے بغیر نہیں ہوتی تھی ،فرح کا کیا کردار تھا، اس کے پیسے کہاں جاتے تھے ، پنجاب کے تین چار بیورو کریٹس کو پکڑ لیا جائے سب کچھ سامنے آ جائے گا، میری اطلاعات کے مطابق فرح بی بی اور اس کا شوہر سب کچھ سمیٹ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں . انہوںنے کہا کہ5 سیٹوں کے لیے سمجھوتے کرنے تھے تو تحریک کیوں چلائی؟ کیا نیا پاکستان چوہدری پرویزالٰہی بنائیں گے،پھر 26سال جدوجہد کرنے کی کیا ضرور ت تھی،پرویز الٰہی تو چالیس سال سے سیاست میں ہیں پھران کے ساتھ ہی شامل ہو جاتے . انہوںنے کہا کہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن،جوآپ کے خلاف ہووہ غدار؟ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا،نئے پاکستان بنانے کے سارے لبادے کھولوں گا، . کہتے ہیں میں امریکی سفیر سے ملا ،میں توآپ کے گھر بھی امریکی سفیر سے ملا تھا ،اوربھی بہت سے ممالک کے سفیروں سے ملا ہوں ، آپ سفیروں کوبھی غدارکہہ دیں ، کیا آپ سفیروں سے نہیں ملتے رہے . ، عمران خان خدا کا خوف کریں اس ملک پر رحم کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ میچ ہارتا دیکھ کر وکٹیں اٹھا کربھاگ جائیں . انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار کے بارے میں آپ کو لکھے تمام میسجز موجود ہیں، آپ کے جو جوابات ہوتے تھے وہ بھی موجود ہیں ،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، میں صرف چپ ہوں ،بزدار کی محبت میں عمران خان نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا، واضح کرتا ہوں کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے، ووٹ دینے کے دو تین روز بعد مستعفی ہو جائوں گا . انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مونس الٰہی پانچ سے چھ کروڑ کی بولیاں لگا رہا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے جو مستقبل اللہ کو منظورہو گا وہی ہوگا ، میں نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے . انہوں نے کہا کہ آج جو عمران کے ترجمان بنے ہوئے ہیں قوم نے کبھی ان کو نہیں دیکھا تھا . یہ کہا گیا کہ میری پسند اورنا پسند کی وجہ سے وسطی پنجاب میں شکست ہوئی ،یہ بتائیں حماد اظہر کیسے جیت گیا ،ساتھ کے حلقے والا رکن قومی اسمبلی کا امیدوار کیوں ہار گیا ، آپ کی مقبولیت کو ووٹ پڑنے تھے یا علیم خان کی مقبولیت کو ووٹ پڑے .

. .

متعلقہ خبریں