تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، رولنگ سے متعلق سپیکر کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر اسمبلی ترجمان کا موقف آگیا

اسلام آباد  (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں میڈیا ہر چلنے والی خبروں کی قومی اسمبلی کے ترجمان نے سختی سے تردید   کردی۔ یادرہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل   نے دعویٰ کیا تھا  کہ “سابق” سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں  تھے جس کی وجہ سے انہوں نے 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

قومی اسمبلی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ میڈیا چینلز پر اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، عدم عتماد پر ڈپٹی  سپیکر کی طرف سے دی جانے والی رولنگ سے اسپیکر قومی اسمبلی متفق تھے اور پر  سپیکر قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

ترجمان کےمطابق رولنگ کے حوالے سے کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے، سپیکر قومی اسمبلی اس سلسلت میں اپنے وکلاء کے زریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے، اس معاملہ پر سپیکر سے منسوب کر کے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے۔

اس سے قبل جیو نیوز نے اسد قیصر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا  تھا  کہ وہ آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے، انہوں نے رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، وزیر اعظم کی قانونی ٹیم نے سپیکر کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اسد قیصر نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ دینے کے فیصلے سے متفق نہیں تھے اور اسی لیے وہ 3 اپریل کو اسمبلی میں نہیں گئے۔ 

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

13 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

31 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

60 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago