ہم غدار ہیں تو ثبوت سامنے لے آئیں،عدالت عظمیٰ میں پیش کریں، شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت سامنے لے آئین اور عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ساڑھے 3سال سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ جعلی وزیر اعظم ہے ۔جب وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تو ہمیں غدار کہنا شروع کر دیا ۔آج وقت آگیا ہے کہ سپہ سالار اس بات کو عندیہ دیں کیا نیشنل سیکیورٹی کونسل کے جو منٹس پاس ہوئے جس میں کہا گیا کہ بیرونی سازش ہے اور اپوزیشن کا رول ہے تو پھر اس بات کو سامنے لے کر آئیں ۔ کیاچیف آف آرمی سٹاف نے یہ منٹس دیکھے کیا انہوں نے یہ منٹس سائن کیے ان سوالوں کو جواب عوام جاننا چاہتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ دھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ وزیر اعظم آئینی راستے اور پارلیمان کے ذریعے رخصت ہواور فری اینڈ فیئر الیکشن کا انتظام ہو۔مگر وزیر اعظم نے ڈپٹی سپیکر سے رولنگ کے ذرئعے آرٹیکل 5کے حوالے سے 192اراکین کو غدار قرار دے دیا ۔عمران خان نے آئین کو توڑا، آئین کو پامال کیا گیا ۔اس کیلئے آج ہم سپریم کورٹ آئے ہیں اور اگر اس کی بروائی نہ ہوئی تو یہ بانانا ریپبلک بن جائے گی ۔کیا 22کروڑ عوام یہ چاہتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد 22کروڑ عوام کی خواہشات کے تابع کی تھی ۔ جو پاکستان کی تاریخی مہنگائی میں پس چکے ہیں جن سے ایک کروڑ نوکریوں کو وعدہ کیا گیا تھا جن سے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ اس حکومت نے نوکریاں دینے کے بجائے روز گار چھین لیا۔ ان محرکات کی بنا پر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ ہم نے اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ معاشی تباہی اور مہنگائی کیخلاف تحریک جمع کرائی تھی ۔

یہ وہی عمران نیازی ہے جب فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے مطالبہ سامنا آیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اگر فرانسی سفیر کو نکالا تو ملک کی 50فیصد ٹیکسٹائل ایکسپورٹ یورپی یونین کو جاتی ہیں اس کا خاتمہ ہو جائے گا ۔پاکستان کی معیشت تباہ ہو جائی گی اگر ہم نے یہ کام کیا تو یورپین یونین ہم سے ناراض ہو جائے گی اور آج عمران خان نے اپنی ذات کیلئے ملک کی ذات کو برباد کر دیا اور یورپی یونین پر حملہ آور ہو گیاکہ یورپین یونین کون ہوتی ہے مجھے یہ بات کرنے والی۔ کیا آپ پھر ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بول گئے کیا آپ ڈالر اور معیشت کو بھول گئے ۔ یہ عمران خان جو اپنی ذات کیلئے ہر چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے ۔ 

Recent Posts

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

7 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

32 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

59 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

1 hour ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago